دریا کے اُس پار (Across the River) artwork
دریا کے اُس پار (Across the River)S1 · E20:4731 plays Preview: first 60 seconds

دوسری قسط: سردار جی کا تالا

0:00 / 0:47

Sample the first 60 seconds free. Sign up free or log in to hear the whole episode.

RSS
Show notes

دوسری قسط

افواہ اب خبر بن چکی ہے۔ پڑوسی سردار جی رات کے اندھیرے میں حکیم صاحب کے پاس آتے ہیں اور اپنے گھر کی چابی ان کے ہاتھ میں رکھ دیتے ہیں، یہ کہہ کر کہ وہ چند دن میں لوٹ آئیں گے۔ صفیہ ادھوری چٹھی پر لکھا پتہ ڈھونڈنے شہر کے دوسرے سرے تک جاتی ہے اور واپس آ کر دکان پر ایک اجنبی کو بیٹھا پاتی ہے۔

  • سردار جی کی چابی اور ایک وعدہ
  • صفیہ کا سفر، ریلوے اسٹیشن سے موچی دروازہ تک
  • پروفیسر کا پتہ اور بند دروازہ
  • دکان پر اجنبی
  • اختتام: حکیم صاحب چابی اپنی قمیض کی جیب میں سی لیتے ہیں

پہلی قسط کے فوراً بعد سنیں۔ تیسری قسط پندرہ دن بعد۔

Transcript
السلام علیکم، میں مہرالنسا قریشی، اور یہ ہے دریا کے اُس پار کی دوسری قسط۔ اگر آپ نے پہلی قسط نہیں سنی تو مہربانی کر کے پہلے وہ سنیں، کیونکہ یہ کہانی ترتیب سے ہی سمجھ آتی ہے۔ جہاں ہم نے چھوڑا تھا، گلی میں ایک افواہ پہنچی تھی اور حکیم صاحب نے رات کو دکان کا تالا دو بار دیکھا تھا۔ آج رات اس دروازے پر دستک ہوتی ہے۔ سردار جی ہیں، پڑوسی، تیس برس کے دوست، اور ان کے ہاتھ میں ان کے اپنے گھر کی چابی ہے۔ صفیہ صبح ادھوری چٹھی کا پتہ ڈھونڈنے شہر کے دوسرے سرے تک جاتی ہے، اور واپس آ کر دکان میں ایک اجنبی کو بیٹھا پاتی ہے۔ آپ سن رہے ہیں Witspeak Podcasts پر۔ دوسری قسط۔
Open as text

More from دریا کے اُس پار (Across the River)

S1 · E1May 22, 20260:4715 plays Members

پہلی قسط: کتابوں کی دکان

جون 1947 کا لاہور۔ انارکلی کے قریب کتابوں کی دکان چلانے والے حکیم صاحب کی بیٹی صفیہ ایک گاہک کے لیے ایک ادھوری چٹھی سنبھال کر رکھتی ہے، اور گلی میں پہلی بار افواہ سنی جاتی ہے۔